' اکتیس جنوری کے بعد لانگ مارچ ہوگا'

Published 02 Jan, 2021 07:14pm 1 min read

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اکتیس جنوری کے بعد حکومتی استعفے نہ دینے کی صورت میں لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سب لوگ اعتماد کے ساتھ چل رہے ہیں، تمام پارٹیاں اکٹھی ہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سازش چھپ کر ہوتی ہے ہم تو عوام کیساتھ مل کر حکومت کا خاتمہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکتیس جنوری تک ہم استعفوں کیلئے مہلت دے رہے ہیں، اس کے بعد لانگ مارچ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب ادارہ نہیں انتقامی ادارہ ہے، ہم جعلی حکومت سے مذاکرات نہیں کرسکتے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میری جماعت میں ٹوٹ پھوٹ نہیں کانٹ چھانٹ کا عمل شروع ہوا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.