جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز کراچی کنگز کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
1 min readکراچی: جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز ہرشل گبز کو کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔
کراچی کنگز انتظامیہ کے مطابق ہرشل گبز پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
انہوں نے 14 سال جنوبی افریقی ٹیم کی نمائندگی کی جبکہ وہ مختلف لیگز میں کوچنگ کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ ہرشل گبز کو آسٹریلیا کے آنجہانی ڈین جونز کی جگہ ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.