پاکستان کی نمائندگی کرنے سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں، محمد رضوان

Published 01 Jan, 2021 07:07pm 1 min read

لاہور: پی سی بی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل لیول پر پاکستان کی نمائندگی کرنے سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں ہے۔

دوسری جانب سب سے قابل قدر کھلاڑی اور وائٹ بال کرکٹر کا ایوارڈ جیتنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ساتھی کھلاڑیوں اور فیملی کی سپورٹ کے بغیر ان کیلئے ایوارڈز جیتنا ناممکن تھا جبکہ مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کا کہنا ہے کہ بہترین انفرادی کارکردگی کا ایوارڈ ان کی مسلسل محنت اور کوششوں کا صلہ ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.