یمن کے جنوبی شہر عدن میں ایئرپورٹ پر راکٹ حملہ، 26 افراد ہلاک

Updated 31 Dec, 2020 11:07am 1 min read

صنعاء:یمن کے جنوبی شہرعدن میں ایئرپورٹ پر راکٹ حملے میں 26افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

یمن کے جنوبی شہرعدن میں ایئرپورٹ پر حملہ اُس وقت ہوا جب سعودی عرب سے نئی حکومت کے عہدیداروں کو لےکر آنے والے جہاز نے لینڈ کیا۔

ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق حملے میں 26افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.