بسمہ معروف دورہ جنوبی افریقہ سے دستبردار

Published 30 Dec, 2020 05:45pm 1 min read

لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف دورہ جنوبی افریقہ سے دستبردار، خاندانی وجوہات کی بنیاد پر وہ دورے کیلئے دستیاب نہیں ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف دورہ جنوبی افریقہ سے دستبردار ہوگئیں، وہ 20 دسمبر سے کراچی میں جاری کیمپ کا حصہ تھیں، وہ آج دوپہر کراچی سے لاہور روانہ ہوچکی ہیں۔

ہیڈ آف ویمنز ونگ اور چیف سلیکٹر عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ بسمہ معروف نے درخواست کی تھی کہ وہ اگلے ماہ دورہ جنوبی افریقہ کیلئے خاندانی وجوہات کی بنیاد پر دستیاب نہیں ہیں، جس پر ہم نے اُن کی درخواست کو تسلیم کیا۔

عروج ممتاز نے مزید کہا کہ بسمہ معروف خود بھی سیریز چھوڑنے پر مایوس تھیں مگر فیملی ترجیحات کو ہمیشہ فوقیت حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دورہ جنوبی افریقہ کیلئے جمعرات کو 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا اورعارضی کپتان کا اعلان بھی ساتھ ہی کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دورہ جنوبی افریقہ میں قومی ویمنز ٹیم 3 ایک روزہ اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.