کابل: مسجد میں دھماکا، تین نمازی جاں بحق، متعدد زخمی
1 min readافغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد میں ہونے والے دھماکے سے تین نمازی جاں بحق اور دو درجن سے ذائد افراد زخمی ہوگئے۔
کابل کے شمال مغربی ضلع میں واقع مسجد میں دھماکا ایسے وقت ہوا جب نمازی نمازادا کر رہے تھے۔
غیرملکی این جی او کے مطابق دھماکے سے 27 افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں تین افراد اپنی جان گنواچکے ہیں۔
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی تصدیق کی ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ کتنے افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ٹوئٹر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے قاتلوں اور مجرموں کو جلد ہی ان کے جرائم کی سزا دی جائے گی۔
کچھ مقامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بتایا کہ دھماکے میں ایک بزرگ عالم دین جاں بحق ہوئے ہیں، جس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.