ملک میں ڈالر مزید سستا، 213.90 روپے پر بند
1 min readملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں 8 پیسے مزید گراوٹ کا شکار ہونے کے بعد ڈالر 213 روپے 90 پیسے پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں ایک روپے 59 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 214.50 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 52 پیسے کی واضح کمی ہوئی تھی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.