بلوچستان: خضدار، مستونگ اور ضلع سبی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد
1 min readکوئٹہ: محکمہ داخلہ بلوچستان نے خضدار، مستونگ اور ضلع سبی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، چہرہ ڈھانپنے اور اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ ایک ہفتے تک رہے گا جس کو 14 اگست کی سیکورٹی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے نافذ کیا گیا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.