معروف کامیڈین راجوشری واستو کو دل کا دورہ، آئی سی یو منتقل

Updated 11 Aug, 2022 02:54pm 1 min read

معروف بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین راجوشری واستو کو بدھ کی صبح اس وقت دل کا دورہ پڑا جب وہ جِم میں ورزش کررہے تھے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق راجوشری واستو کو دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق انہیں ہوش آگیا ہے۔

دوسری جانب انڈیا ٹی وی کے مطابق اسپتال کے ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ راجوشری واستو انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں وینٹی لیٹر پر ہیں لیکن ان کے اہل خانہ کی جانب سے اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

راجوشری واستو بھارت کے سب سے کامیاب اسٹینڈ اپ کامیڈین میں سے ایک ہیں، جو1980 کی دہائی کے آخر سے ہی انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں سرگرم ہیں۔

پہلی مرتبہ اسٹینڈ اپ کامیڈی شو“دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج“ کے پہلے سیزن میں حصہ لینے کے بعد ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

اس کےعلاوہ راجوشری واستو اترپردیش کی فلم ڈیولپمنٹ کونسل کے موجودہ چیئرمین ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.