دِل نہیں بجلی کا بِل دیں، نادیہ حسین کی فرمائش

Published 07 Aug, 2022 03:01pm 1 min read

پاکستانی ماڈل نادیہ حسین نے مہنگائی سے تنگ آکر انوکھی فرمائش کردی۔

نادیہ حسین نے بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے متعلق مزاحیہ انداز میں تنقید کرتے ہوئے اپنی ایک مختصر ویڈیو شئیرکی، جو وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پرشئیرکی گئی ویڈیو میں نادیہ نے کسی اورکی آواز پر لب کشائی کررہی ہیں۔

نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ “جانوں اگر اپنا دِل نہیں دینا، توکوئی مسئلہ نہیں ہے، ہمارا بجلی کا بِل ہی دے دو اس دفعہ”۔

مزید کہا کہ بجلی کا بِل 10 ہزار روپے آیا ہے، دِل اگلے مہینے لے لوں گی۔

نادیہ حسین کی ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ کمنٹس کی قطاریں لگ گئیں۔

خیال رہے کہ نادیہ آئے روز اپنی تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرتی ہیں تاکہ اپنے مداحوں سے رابطے میں رہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.