موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
1 min readکراچی سمیت سندھ بھرمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق پابندی 5 سے 10 اگست (6 سے 12 محرم الحرام) تک برقرار رہے گی، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

خواتین، بچے، بزرگ، صحافی، لازمی خدمات انجام دینے والے افراد سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
محرم الحرم میں امن و امان کی برقرار رکھنے کے لئے ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.