ڈالر کو مزید جھٹکا، روپے کی قدر میں اضافہ

Published 02 Aug, 2022 04:52pm 1 min read

ملکی تبادلہ منڈیوں میں آج بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹربینک میں 46 پیسے کمی کے بعد ڈالر 238 روپے 38 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

رواں ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 99 پیسے کی کمی اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کمی کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 239.50 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں 53 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 238 روپے 84 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.