سلمان خان نے اپنی حفاظت کے لئے اسلحہ اٹھا لیا
1 min readبالی ووڈ اداکار سلمان خان کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد اپنی حفاظت کے لئے اسلحہ لائسنس کا اجراء کردیا گیا ہے۔
حال میں سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو دھمکی آمیزخط موصول ہونے کے بعد سیکورٹی مزید سخت کردی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے گزشتہ ماہ ممبئی پولیس کمشنر سے ملاقات کے بعد لائسنس جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ سلمان اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے اسلحہ رکھنا چاہتے ہیں۔
ایسی خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ سلمان خان نے دھمکیوں کے بعد سے ہی بکتر بند اور بلٹ پروف لینڈ کروزر کو اپ گریڈ کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث لارنس بشنوئی نامی گینگ کی جانب سے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں تھیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.