کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری

Updated 31 Jul, 2022 03:02pm 1 min read

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

رات گئے گرومندر، گارڈن، لسبیلہ، گولیمار اور لیاقت آباد میں تیز بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کا سلسلہ مزید 2 دن تک جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں سمیت کراچی، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بھی مزید بارش کا امکان ہے۔

چند روز قبل محکمہ موسمیات نے 30 جولائی کو مون سون کا طوفانی اسپیل کراچی میں داخل ہونے کا امکان کیا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.