آرمی چیف کی امریکا سے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست
1 min readآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے درخواست کی ہے کہ امریکا عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے قرض کا عمل تیز کرنے کے لیے کردار ادا کرے۔
آرمی چیف کا امریکا سے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ pic.twitter.com/1xwGPMYsrg
— Aaj News (@Aaj_Urdu) July 29, 2022
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستانی آرمی چیف اور امریکی ڈپٹی سیکرٹری وینڈی شرمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں جنرل قمر باجوہ نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالرز قرض دینے کا عمل تیز کرنے سے متعلق گفتگو کی۔
پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے کردار ادا کرتے ہوئے آرمی چیف نے امریکی ڈپٹی سیکرٹری وینڈی شرمن سے گفتگو میں زور دیا کہ وائٹ ہاؤس قرض کا عمل تیز کروانے کے لیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.