روپے کی بے قدری، ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

Updated 28 Jul, 2022 04:42pm 1 min read

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک میں 3 روپے 92 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 239 روپے 94 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 10 روپے 4 پیسے کا جافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 245 روپے ہے۔

گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 09 پیسے مہنگا ہوا تھا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 236 روپے 01 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.