دعا زہرا کیس: ‘عدالتی حکم کے بغیر دعا زہرا کو پیش نہ کیا جائے’
1 min readپولیس نے عدالتی حکم پر دعا زہرا کو سٹی کورٹ کراچی میں پیش کردیا۔
دعا زہرا کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ہوئی۔
دورانِ سماعت عدالت نے ہدایت جاری کی کہ عدالتی حکم کے بغیر دعا زہرا کو پیش نہ کیا جائے۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ دعا زہرا کو آج پیش کرنے کا حکم اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ سب ٹھیک ہے، دعا زہرا کو صرف عدالتی حکم پر پیش کیا جائے۔
عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ دعا زہرا کو غیر ضروری تاریخوں پر پیش نہ کیا جائے، عدالت ضرورت محسوس کرے گی تو پیشی کا حکم دے گی۔
پولیس نے دعا زہرا کو کراچی کے سٹی کورٹ میں پیش کردیا pic.twitter.com/HoOoMQsbyN
— Aaj News (@Aaj_Urdu) July 27, 2022
دعا زہرا کی پیشی کے موقع پر پولیس نے حیران کن رویہ اختیار کیا۔
دعا کو لے جانے والا پولیس افسر پستول لہراتے ہوئے صحافیوں کو پیچھے ہونے کا کہتا رہا۔
پولیس اہلکار دعا کو پولیس وین کی فرنٹ سیٹ پر لیڈیز پولیس اہلکار کے ساتھ بٹھا کر عدالت لائے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.