امریکی صدرجوبائیڈن صحت یاب ہوگئے
1 min readامریکی صدرجو بائیڈن کورونا کی تمام علامات ختم ہونے کے بعد مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں۔
جوبائیڈن کے معالج کیون اوکونرنے اپنے بیان میں کہا کہ “صدر جسمانی طور پرتندرست ہیں اور دوبارہ کام شروع کرنے کے لیے کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں۔”
بائیڈن کے معالج کا کہنا ہے کہ کہ صدر کی نبض، بلڈ پریشر، سانس کی روانی اور جسمانی درجہ حرارت نارمل ہے۔
اس سے قبل جوبائیڈن نے منگل کے روز ٹوئٹرپرایک تصویر شئیر کی تھی، جس میں انہیں فون پر بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
صدرجو بائیڈن پانچ روز قبل کورونا میں مبتلا ہوئے تھے، جبکہ وہ کورونا ویکسین اوردو بوسٹرشاٹس بھی لگوا چکے ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.