ڈالر ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، روپیہ مزید سستا

Published 25 Jul, 2022 05:16pm 1 min read

ملکی تابدلہ منڈیوں میں ڈالر کی اونچی اُڑان کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کے روز انٹربینک میں ایک روپے 51 پیسے اضافے کے بعد امریکی ڈالر 229 روپے 88 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 17 روپے 42 پیسے کا واضح اضافہ ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 230 روپے ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے کاروباری ہفتے کے آخری دن انٹر بینک میں ایک روپے 56 پیسے اضافے سے ڈالر 228 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.