وزیرِ اعلیٰ پنجاب کیس: سپریم کورٹ میں سیاسی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد

Published 25 Jul, 2022 12:47pm 1 min read

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ میں سیاسی جماعتوں کی فراہم کردہ لسٹ کے علاوہ تمام سیاسی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کی فراہم کردہ لسٹ پر داخلے کی اجازت دی ہے جو باقاعدہ انٹری کروا کر آسکیں گے۔

کمرہ عدالت نمبر ایک کے باہر پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے، جب کہ میڈیا سے رجسٹرڈ بیٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت نمبر ایک میں داخلےکی اجازت ہے، اس کے علاوہ کمرہ عدالت نمبر ایک میں صرف کیس کےفریقین داخل ہوسکیں گے۔

سپریم کورٹ کے روم نمبر 6 اور 7 میں ویڈیو لنک کے ذریعےعدالتی کارروائی دیکھی جاسکتی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.