سلمان خان نے اپنی حفاظت کیلئے اسلحہ لائسنس کی درخواست دے دی

Updated 23 Jul, 2022 02:37pm 1 min read

بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے ممبئی پولیس کو اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ لائسنس کی درخواست دے دی۔

گذشتہ ماہ سلمان خان اور ان کے والد کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد مہاراشٹر کے محکمہ داخلہ نے اداکار کی سیکیورٹی مزید سخت کردی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اور ان کے والد کو ممبئی کے باندرہ بینڈ اسٹینڈ پرمومینیڈ سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا۔

خبررساں ایجنسی کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ممبئی پولیس کےعہدیدار نے سلمان خان کے اسحلہ لائسنس کی درخواست جمع کروانے کی تصدیق کردی ہے۔

اداکارنے ممبئی پولیس کو ایک تحریری درخواست جمع کروائی، جس کے لئے وہ اتھارٹی کے سامنے جسمانی تصدیق کے لیے پیش ہوئے تھے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.