امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
1 min readملکی تابدلہ منڈیوں میں ڈالر کی اونچی اُڑان نے روپے کو مزید بے قدر کردیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز انٹربینک میں ایک روپے 56 پیسے اضافے کے بعد امریکی ڈالر 228 روپے 37 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔
رواں کاروباری ہفتے میں ڈالر کے بھاؤ میں 17 روپے 42 پیسے کا واضح اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 230 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ایک روپے 89 پیسے اضافے سے ڈالر 226 روپے 81 پیسے پر بند ہوا تھا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.