کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، موسم خوشگوار

Published 22 Jul, 2022 10:48am 1 min read

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

شہر قائد میں صبح سویرے بادل برس پڑے، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، ملیر،صدر، شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی، ایئر پورٹ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔

بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن کے باعث موٹر سائیکلیں سلپ ہونے کے واقعات بھی پیش آئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں معتدل بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم 23 جولائی کی رات سے اثر دکھائے گا جس کے باعث 24 جولائی کو شہر میں موسلادھا بارش ہوگی، جس کا سلسلہ 26 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.