منکی پاکس کیسز: ڈبلیو ایچ او کا دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ
1 min readورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے منکی پاکس کمیٹی کا دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا، تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ آیا اس وباء سے اب عالمی صحت کی ہنگامی صورت حال پیدا ہو گئی ہے یا نہیں۔
وائرس سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی ہنگامی کمیٹی کا دوسرا اجلاس بگڑتی ہوئی صورتحال کے شواہد کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کیا جائے گا، جس میں 70 سے زائد ممالک سے تقریباً 14,000 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
مئی کے اوائل سے مغربی اور وسطی افریقی ممالک میں منکی پاکس کے انفیکشن میں اضافہ ہوا، جہاں یہ بیماری طویل عرصے سے موجود ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے 23 جون کو ماہرین کی ایک ہنگامی کمیٹی اجلاس بلایا جس میں اکثریت نے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس گیبریئس کو مشورہ دیا کہ اس وقت صورتحال اس حد تک نہیں پہنچی۔
کمیٹی ٹیڈروس کو عارضی سفارشات پیش کرے گی کہ کس طرح بیماری کے پھیلاؤ کو بہتر طریقے سے روکا جائے اور اسے کم کیا جائے اور عالمی صحت عامہ کے ردعمل کا انتظام کیا جائے۔
لیکن اس کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں ہے کہ نتائج کب سامنے آئیں گے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.