سندھ کے بلدیاتی الیکشن موسمی صورتحال کے باعث ملتوی ہوگئے: ذرائع
1 min readاسلام آباد: سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات صوبے کی موسمی صورتحال کے باعث ملتوی کردئے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 24 جولائی کو ہونے والے سندھ کے بلدیاتی انتخابات بارشوں اور محرم الحرام کی وجہ سے ملتوی کردئیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ کے بلدیاتی الیکشن 21 یا 28 اگست کو کرانے پر غور کیا جا رہا ہے جب کہ سندھ حکومت نے موسمی حالات کے پیش نظر الیکشن کمیشن سے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.