اکشے کمار اپنی اہلیہ کا مزاق اڑانے والے کی ‘آخری رسومات کا خرچہ اٹھائیں گے’
1 min readہالی وڈ کے سٹار ول سمتھ نے رواں ماہ آسکرز پر کامیڈیئن کرس راک کو تھپڑ مارا تھا جس کا حوالہ دیتے ہوئے کرن جوہر نے بالی وڈ کے ستارے اکشے کمار سے ایک سوال کیا۔
واضح رہے کہ آسکرز کے موقع پر ول سمتھ نے کرس راک کو اس وقت تھپڑ مارا تھا جب کرس نے ان کی اہلیہ جیڈا پنکیٹ سمتھ کا مزاق اڑایا تھا۔
تاہم کرن جوہر نے اپنے شو ‘کافی وتھ کرن’ کے ساتویں سیزن کی اگلی قسط میں اپنے مہمان اکشے کمار سے سوال کیا ہے کہ “اگر کرس راک نے ٹینا (اکشے کی اہلیہ ٹوینکل کھنا) کے بارے میں مزاق کیا ہوتا تو آپ کیا کرتے؟”
اس پر اکشے کمار نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ “میں ان کے جنازے کا خرچہ اٹھایا۔”
کرن جوہر کا اکشے کمار سے یہ سوال اگلی قسط کے پرومو میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں ان کے ہمراہ سمیتھنا روتھ پرابھو بھی شو پر مہمان ہیں۔
آسکرز پر ہونے والے واقع کے بعد ول سمتھ نے کرس راک سے معافی مانگی تھی۔ کچھ دن بعد انہوں نے انسٹاگرام پر معافی نامہ پوسٹ کیا تھا۔
تاہم، واقع کے بعد، ول سمتھ کی اگلے 10 برسوں کے لیے آسکرز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.