کراچی میں آج دوپہر سے موسلا دھار بارشیں شروع ہونے کا امکان

Updated 14 Jul, 2022 02:34pm 1 min read

کراچی میں آج دوپہر سے موسلا دھار بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جولائی تک بارشوں کا سلسلہ چل سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے ہوائیں بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے باعث مون سون کے دوسرے اسپیل کا آغاز آج سے متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات مطابق 18 جولائی تک بارشوں کا سلسلہ چل سکتا ہے، سسٹم کے زیر اثر کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے، تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.