امریکی صدر مشرق وسطیٰ کے پہلے سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئے
1 min readامریکی صدر جو بائیڈن اپنے دور صدارت کے دوران مشرق وسطیٰ کے پہلے دورے پر گزشتہ روز اسرائیل پہنچ گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق ان کا استقبال اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ، نگراں وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور نامزد وزیراعظم یائرلاپیڈ نے کیا۔
اسی اثنا میں صدر بائیڈن اور اسرائیلی حکام نے بن گوریون ہوائی اڈے پر ایک پریس کانفرنس میں مشرق وسطیٰ میں “اسرائیل کے انضمام کو آگے بڑھانے” اور امریکا اسرائیل کے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ جوبائیڈن کا اسرائیل کا دسواں دورہ ہے لیکن صدرامریکا کی حیثیت سے ان کا پہلا دورہ ہے جبکہ چار روزہ دورے میں امریکی صدراسرائیلی، فلسطینی اورسعودی عرب کے حکام سے بات چیت کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن ر مشرق وسطیٰ کے دورے میں اسرائیل کےبعد سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوجائیں گے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.