اسلام آباد و راولپنڈی میں تیز بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی
1 min readاسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ، صبح ہونے والی بارش کے باعث راولپنڈی کے نشیبی علاقے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ نالہ لئی میں بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔
کالی گھٹاوں نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
اسلام آباد میں 140 ملی میٹر جبکہ راولپنڈی میں 87 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان واسا نے کہا ہے کہ عملہ و مشینری فیلڈ میں موجود ہے جو نکاسی آب کیلئے کوشاں ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.