راولپنڈی میں ملزمان کی گھر میں گُھس کر فائرنگ، خاتون جاں بحق

Updated 10 Jul, 2022 05:46pm 1 min read

راولپنڈی میں ملزمان کی گھر میں گھُس کر فائرنگ کرنے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ چار افراد زخمنی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ راولپنڈی میں دھمیال کےعلاقہ میں پیش آیا، زخمیوں میں خاتون کی والدہ، دو بہنیں اور ایک بھائی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے جب کہ واقعے کی تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.