ملک میں کورونا سے ایک مریض جاں بحق، شرح 2.73 فیصد ریکارڈ
1 min readپاکستان میں کورونا کے وار کے باعث مزید 502 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 18 ہزار 385 ٹیسٹ ہوئے جس میں مزید 502 افراد وبا کا شکار ہوئے ہیں۔
قومی ادارہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ روز کورونا سے ایک مریض جاں بحق ہوچکا ہے جب کہ 145 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.73فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.