گولڑہ ریلوے اسٹیشن پرٹرین کی سیٹس نہ ملنے پر مسافروں کا احتجاج
1 min readاسلام آبادکے گولڑہ ریلوے اسٹیشن پرٹرین کی سیٹس نہ ملنے پرمسافروں نے احتجاج کیا اور ٹرین کو ٹریک پر روک دیا۔
ذرائع کے مطابق ٹرین راولپنڈی سے ملتان جارہی تھی، جس میں ٹکٹ لینے کے باوجود مسافروں کو سیٹس نہ ملیں، جس کے بعد مسافر ٹرین کے اوپر چڑھ گئے اور ایک گھنٹے تک ٹرین رکی رہی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹکٹ لینےکے باوجود ٹرین میں سیٹس نہیں ملیں۔
ریلوے اسٹیشن کے عملے اور ریلوے پولیس نےموقع پر پہنچ کرمسافروں کوٹرین سے اتارا اورٹریک سے ہٹایا۔
ترجمان ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافروں کوٹکٹس کے پیسے واپس کردیئےگئے ہیں، مسافروں کے احتجاج ختم کرنے پرٹرین کوروانہ کیا گیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.