حج کا خطبہ کون دے گا؟
1 min readشیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو یوم عرفہ کے دن مسجد النمیرہ میں حج کا خطبہ دینے کیلئے خطیب مقرر کردیا گیا۔
شیخ ڈاکٹر محمد کا تقررحرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کیا ہے۔
خیال رہے کہ محمد بن عبدالکریم عیسیٰ سعودی سیاستدان، مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر انصاف ہیں۔
وزارت حج عمرہ نے جاری اعلامیے میں تمام عازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ان سے فوری اور تیزی سے نمٹنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ وہ عازمین کو بہترین ممکنہ خدمات فراہم کرنے میں کسی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔
تاہم ان کی انسپکشن ٹیمیں حاجیوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کا مکمل جائزہ لے رہی ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.