ٹک ٹاکر بیوی ہی اپنے شوہر کی قاتل نکلی
1 min readسیالکوٹ میں ایک ماہ پہلے ہونے والے دوران ڈکیتی اندھے قتل میں ٹک ٹاکر بیوی ہی اپنے شوہر کے قتل میں شریک پائی گئی۔
تھانہ اگوکی کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے دوران ڈکیتی خلیل احمد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ مقتول کے بھائی جلیل احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
پولیس ٹیم نے دورانِ تفتیش مقتول کی بیوی میمونہ ارم شہزادی جو کہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناتی ہے اس نے اپنے ٹک ٹاک پارٹنر رضوان عرف زین سے تعلقات استوار کر رکھے تھے۔
تاہم خاتون نے شادی کرنے کیلئے رضوان عرف زین کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی اور قتل کروا کر وقوعہ کو ڈکیتی کا رنگ دے دیا تھا۔
پولیس نے ملزمہ میمونہ ارم شہزادی سمیت فائرنگ کرنے والے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.