بشریٰ بی بی کے بھائی کو اینٹی کرپشن نے سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں طلب کرلیا

Published 04 Jul, 2022 09:07pm 1 min read

سرکاری زمین پر قبضے کا الزام میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کو اینٹی کرپشن پنجاب نے تحقیقات کے لیے طلب کرلیا۔

حکام نے بتایا کہ احمد مجتبیٰ پر الزام ہے کہ انہوں نے دیپال پور میں سرکاری مارکیٹ کی زمین غیرقانونی طور پر لیز پر دی اورچیئرمین مارکیٹ کمیٹی طاہر ظہور کے ذریعے سرکاری زمین پر قبضہ کرایا جس سے قومی خزانے کو 20 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق دیپال پور میں سرکاری جگہ پر قبضہ کروا کر دکانیں تعمیر کی گئیں، بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کو تحقیقات کے لیے 6 جولائی کو اینٹی کرپشن ساہیوال میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.