وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات
1 min readاسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ون آن ون ملاقات وزیراعظم ہاوس میں ہوئی، ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات جیت کی گئی۔
اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سیکیورٹی صورتحال اور داخلی امور پر بھی مشاورت ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوسعودی اعلیٰ سول ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.