لاہور یونیورسٹی کی تیسری منزل سے طالبہ نے چھلانگ لگا دی، ہسپتال منتقل

Updated 29 Jun, 2022 06:52pm 1 min read

لاہور: لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبہ نے جامعہ کی عمارت سے چھلانگ لگا دی، زخمی حالت میں طالبہ کو سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

لاہور کالج کی طالبہ نے فزکس ڈیپارٹمنٹ کی عمارت کی تیسری منزل سے مبینہ طور پر چھلانگ لگائی، لڑکی بی ایس فورتھ سمیسٹر کی طالبہ ہے۔

ہسپتال ڈاکٹرز کی ٹیم نے طالبہ کے معائنہ کے بعد ایکسرے اور سی ٹی سکین کیے۔

اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر عامرغفور نے کہا کہ لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم فریکچرز کافی ہیں۔

دوسری جانب پولیس کو دیئے گئے بیان میں لڑکی کی فیملی نے بتایا کہ بچی کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی، پڑھائی بھی ساتھ ہی جاری تھی، گھریلو مسائل اور پڑھائی کی ٹینشن سے گرگئی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق معاملے کی تحقیقات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو واقعے کی تحقیقات کے بعد رپورٹ مرتب کرے گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.