ایئر کنڈیشن ریڈ بسیں کراچی کی سڑکوں پر دوڑنا شروع

Updated 28 Jun, 2022 02:33pm 1 min read

کراچی : سندھ حکومت کی جانب سے عوام کو دی جانے والی ریڈ بسیں کراچی کی سڑکوں پر دوڑنا شروع ہوگئیں، ایئر کنڈیشن بسوں میں عوام کی بڑی تعداد سفر کرنا شروع ہوگئیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے عوام کو تحفہ مل گیا، ایئر کنڈیشن ریڈ بسیں کراچی کی سڑکوں پر دوڑنا شروع ہوگئی۔

کراچی کی عوام نے سندھ حکومت کی جانب سے اس کاوش کو سراہا، عوام نے پیپلز بس سروس کے آغاز پر خوشی کا اظہارکیا۔

ریڈ بس کا کرایہ کم سے کم 25 روپے سے 50 روپے رکھا گیا ہےجبکہ بس میں خواتین اور مردوں کی الگ سیٹیں مختص کی گئی ہیں ۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.