سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
1 min readاسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیررستان میں آپریشن کے دوران چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے زیراستعمال اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.