جیکب آباد: تھانہ سٹی کی حدود میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 6 افراد زخمی
1 min readجیکب آباد: جیکب آباد میں تھانہ سٹی کی حدود میں دھماکا ہوا ہے۔
جیکب آباد کے مولا داد روڈ پر فائرنگ اور دستی بم دھماکے کے نتیجے میں ايک شخص جاں بحق 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی سمیر نور چنہ کے مطابق دھماکہ روڈ سائڈ پر کھڑی موٹرسائيکل میں ہوا ہے۔
جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت غلامصطفی کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
دوسری جانب نعش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
اسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث زخمی تڑپتے رہے، جس کے بعد زخمیون کو لاڑکانہ منتقل کیا جارہاہے
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.