عازمین حج کو 19 جولائی تک عمرہ کرنے کی اجازت ہے، سعودی حکام

Published 25 Jun, 2022 12:42pm 1 min read

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا کہ 24 جون سے 19 جولائی کے درمیان صرف عازمین حج کو عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت نے ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ Eatmarna ایپ کے ذریعے عمرہ کرنے کے لیے رجسٹریشن 19 جولائی کو دوبارہ دستیاب ہوگی۔

اس سال حج کے سیزن سے پہلے منگل تک کل ایک لاکھ 72 ہزار پانچ سو 62 عازمین مملکت پہنچے ہیں۔

مملکت میں رواں سال حج میں ملکی اور غیرملکی 10 لاکھ عازمین کو شرکت کی اجازت دے گئی ہے۔

حج عام طور پر دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک ہے جس میں سنہ 2019 میں تقریباً 25 لاکھ افراد نے حج ادا کیا تھا۔

تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے عازمین حج کی تعداد میں تیزی سے کمی کر دی تھی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.