سیاسی جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں: فواد چوہدری

Published 22 Jun, 2022 04:27pm 1 min read

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کیخلاف سازش کی گئی، عمران خان کونہ ہٹانے پر دھمکی بھی دی گئی۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کل حکومت نے خود کو این آر او ٹو دے دیا، سیاسی جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکہتے ہیں الیکشن کیلئے تیارنہیں، قانون کےمطابق الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے ہروقت تیار رہنا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا رجیم چینج آپریشن مکمل ہوگیا؟عمران خان کی کال پرپوراپاکستان باہر نکلا، بڑے پیمانے پررجیم چینج تسلیم نہیں کیا جا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا واحد حل عوام سے رجوع کرنے میں ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.