کیا اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر خود کو ٹرول کیا؟
1 min readسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار حال ہی میں اس وقت زیر بحث آئے جب وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ڈار موجودہ مالیاتی بحران سے نمٹنے میں حکومت کو مدد کی پیشکش کر رہے ہیں۔
وزیر داخلہ کے بیان کے بعد صحافی مبشر زیدی نے معیشت و اسحاق ڈار کے بارے میں ٹویٹ کیا جس پر ٹوئٹر صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔
مبشر زیدی کے ٹویٹ کو اسحاق ڈار نے ریٹویٹ کر کے ہاتھ جوڑ کر شکریہ ادا کیا، لیکن صارفین کا کہنا ہے کہ ڈار کو یا تو ٹویٹ سمجھ میں نہیں آئی یا پھر جان بوجھ کر انہوں نے ایسا کیا۔
کچھ صارفین نے اسحاق ڈار کی پچھلی پالیسیوں کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
کچھ لوگ حیران تھے کہ اصل ٹویٹ کو سمجھا نہیں گیا ہے۔
ٹویٹر صارفین نے ڈار کے حامیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
جب کہ کچھ لوگ حیران تھے کہ کیا ڈار کے ٹویٹ کی غلط تشریح کی گئی۔
وزیر خزانہ کی کچھ صارفین نے حمایت بھی کی۔
آپ کے خیال میں ڈار ٹویٹ کا مطلب کیا ہے؟ ہمیں نیچے تبصروں میں بتائیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.