معاشی طور پر پسماندہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم

Published 21 Jun, 2022 12:35pm 1 min read

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی طور پر پسماندہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، آئندہ مالی سال میں آٹے، چینی، گھی، خوردنی تیل، دالوں اور چاول پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ شازیہ عطاء مری نے ملاقات کی، جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں شازیہ مری نے وزیرِ اعظم کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پسماندہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، آئندہ مالی سال میں آٹے، چینی، گھی،خوردنی تیل، دالوں اور چاول پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی، تمام متعلقہ وزارتیں یہ یقینی بنائیں گی کہ سبسڈی مستحق و پسماندہ افراد تک پہنچے۔

وزیرِ اعظم نے ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے وزارتِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ کو وزارتِ خزانہ اور وزارت صنعت و پیداوار سے تعاون کے بعد جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایات بھی کی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.