واشنگٹن میں فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک پولیس افسر سمیت 3 افراد زخمی

Published 20 Jun, 2022 09:19am 1 min read

واشنگٹن: امریکی دارلحکومت میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک پولیس افسر سمیت متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے فاکس نیوز کو بتایا کہ موچیلا تقریب میں چار افراد کو گولی مار دی گئی، جن میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے، جنہوں نے ہجوم والے علاقے میں جوابی فائرنگ نہیں کی۔

میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ رابرٹ جے کونٹی کا کہنا ہے کہ بعد میں متاثرین میں ایک 15 سالہ بچہ بھی شامل ہے، جسے جائے وقوعہ پر مردہ قرار دیا گیا جبکہ دو بالغ افراد سمیت ایک پولیس آفیسر شامل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس آفیسر کو نچلے حصے میں گولی لگی ہے جبکہ ہے اور ان کے زندہ بچ جانے کی امید ہے جبکہ دیگر افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا میں حال میں فائرنگ کے مختلف واقعات پیش آئے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.