سندھ حکومت نے آج سے کاروباری اوقات تبدیل کردیئے
1 min readکراچی: سندھ حکومت نے آج سے مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان کردیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے آج سے مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، تمام بازار اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے، شادی ہالز، ریسٹورنٹ اور کافی شاپ رات 11 بجے بند ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول پمپ، میڈیکل، بیکری اور ڈیری شاپس کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی، فیصلے کا اطلاق آج سے ایک ماہ تک ہوگا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.