پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار
1 min readپنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے۔
لاہور سمیت اوکاڑہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، کامونکی اور جہلم میں بارش ہوئی ہے جب کہ وزیر آباد، جنیوٹ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی بادل برسنے سے گرمی کی چُھٹی ہوگئی ہے۔
راولپنڈی، بھوانہ، سیالکوٹ، ملکوال اور لالہ موسیٰ میں بارش جب کہ مری اور گرد و نواح میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ بارش برسانے والے بادل ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگئے، ضلع مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برس پڑے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کےبالائی علاقوں میں پری مون سون کی پیشگوئی کردی جس کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 23 جون تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.