وزیراعظم کی فیصل بلوچ سے ملاقات، تمغہ شجاعت کیلئے نامزد
1 min readوزیراعظم شہباز شریف نے جلتے ہوئے آئل ٹینکر کو نکالنے والے فیصل بلوچ سے ملاقات کی ہے۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیصل بلوچ سے مل کر اور ان کی بہادری کے لیے انہیں تمغہ شجاعت کے لیے نامزد کر کے خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ فیصل ایک حقیقی زندگی کا ہیرو اس نے بے شمار دوسروں کی جان بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالی، میں اس کی بے لوث ہمت کو سراہتا ہوں۔
دوسری جانب فیصل بلوچ کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت پر نقد انعام اور اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔
ایک پریس ریلیز میں فوج کے میڈیا ونگ نے فیصل بلوچ کے “بے لوث” عمل کی تعریف کی اور کہا کہ اس نے “اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر بہت سی قیمتی جانیں بچائیں۔”
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.