امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی وائٹ ہاؤس میں صدر جوبائیڈن سے ملاقات

Updated 15 Jun, 2022 09:20am 1 min read

واشنگٹن :امریکا میں پاکستان کےسفیرمسعود خان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی، جس میں جوبائیڈن نے پاک امریکا تعلقات آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا اور امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی۔

پاکستانی سفیر نے امریکی صدر کو اپنی تعیناتی سے متعلق دستاویزات پیش کیں، مسعود خان 25 مارچ کو امریکا پہنچے تھے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے پاک امریکا تعلقات مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھانے کے عزم کا اظہارکیا۔

مسعودخان نے کہا کہ پاکستان سیکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافت سمیت ہرشعبےمیں امریکاکے ساتھ مل کر کام کرنےکاخواہاں ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن سے دیگر46ممالک کے سفیروں نےبھی ملاقات کی اورآفیشل فوٹوسیشن میں شریک ہوئے،امریکی صدر نے ہرسفیرکےساتھ الگ الگ تصویربنوائی۔

یادرہےکووڈ19کےباعث امریکی صدرسےملاقاتوں پرپابندی تھی، تمام سفیرگزشتہ ایک سال سے امریکی صدر سے ملاقات کےمنتظرتھے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.