ویسٹ انڈیز کیخلاف کلین سوئپ: پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری

Updated 13 Jun, 2022 06:39pm 1 min read

ملتان: ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں کلین سوئپ کے بعد پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری آ گئی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت کی جگہ چوتھے نمبرپرآگئی۔

آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستانی ٹیم 106 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئی جبکہ بھارتی ٹیم ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبرپرچلی گئی۔

ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بدستور پہلی پوزیشن پربراجمان ہے، ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کا دوسرا اورآسٹریلیا کا تیسرا نمبر ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.